حکومتی دعوے ٹھس پاکپتن اور گردو نواح نماز تراویح ، سحری و افطارمیں واپڈا کی غیر اعلانیہ بد ترین لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری

Mohammad Ali IPA محمد علی جمعرات 9 جون 2016 16:28

پاکپتن (اْردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔09جون۔2016ء ) حکومتی دعوے ٹھس پاکپتن اور گردو نواح نماز تراویح ، سحری و افطارمیں واپڈا کی غیر اعلانیہ بد ترین لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری شہر اندھیروں میں ڈوب گیا نمازی شہری تاجر طلباء سرا پا احتجاج حکومت کو بد دعائیں تفصیلات کے مطابق حکومتی دعوؤں کے باوجود پاکپتن اور گردو نواح میں پہلے روزے پر ہی نماز تراویح اور ر و افطار کے موقع پر بجلی کی غیر اعلانیہ20گھنٹے سے زائد لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے بار بار بجلی کی آنکھ مچولی سے پانی نہ ہونے کے باعث نمازی وضو کر نے سے محروم جبکہ سحر و افطار اندھیروں میں کرنے مجبور ہیں واپڈا حکام نے حکومتی اعلان کے باوجود بد ترین لوڈشیدنگ کا سلسلہ جاری کر رکھا ہے جس سے نمازیوں میں واپڈا حکام کے خلاف شدید غم، و غصہ کی لہر پائی جاتی ہے شہری حلقوں نے بدترین لوڈ شیڈنگ کے خلاف وزیر اعظم پاکستان، وزیر پانی وبجلی سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :