مختلف ٹریفک حادثات میں زخمی ہونے والے 2 افراد جاں بحق ہو گئے

جمعرات 9 جون 2016 16:15

فیصل آباد۔9 جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔09 جون۔2016ء)مختلف ٹریفک حادثات میں زخمی ہونے والے دو افراد دوران علاج ہسپتال میں جاں بحق ہو گئے۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق جڑانوالہ کے نواحی علاقے میں رہائش پذیر محمد حنیف کا جواں سالہ بیٹا محمد آصف ٹریفک حادثے میں شدید زخمی ہو گیا تھا جو ہسپتال میں دوران علاج چل بسا۔ تاندلیانوالہ کے نواحی علاقے چک نمبر 615ج ب کے رہائشی منظور احمد کی اہلیہ رانی بی بی گزشتہ روز ٹریفک حادثہ میں زخمی ہو گئی تھی جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دوران علاج جان کی باز ی ہار گئی۔