ڈیوٹی میں غفلت کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی ،ایس پی پٹرولنگ

جمعرات 9 جون 2016 16:00

سرگودھا۔9 جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔09 جون۔2016ء)رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں مسافروں کو ہر ممکن سفری سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے ،جرائم پیشہ عناصر پر کڑی نظر رکھتے ہوئے اپنی ڈیوٹی سرانجام دی جائے ، مشتبہ اور بغیر نمبر پلیٹ والی گاڑیوں کے خلاف موثر اور بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی ،بیٹ ایریاز میں موجودہ ناجائز تجاوزات کے خاتمہ کیلئے مثبت کردار ادا کیا جائے، غفلت کے مرتکب شفٹ انچارجز کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار ایس پی پٹرولنگ سرگودہا ریجن محمد ناصر سیال نے اپنے دفتر میں منعقدہ پوسٹ انچارجز کی میٹنگ کے دوران کیا۔میٹنگ میں سرگودہا ریجن کی جملہ پٹرولنگ پوسٹوں کے انچارجز کے علاوہ ڈی ایس پی ، پٹرولنگ ضلع سرگودہا، خوشاب، میانوالی اور بھکر نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر ایس پی پٹرولنگ سرگودہا ریجن نے پوسٹ و شفٹ انچارجز کو تنبیہ کی مسافروں کو ہر ممکن سفری سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ اس کے علاوہ تیز رفتارگاڑیوں، مشکوک و بغیر نمبر پلیٹ والی گاڑیوں کے خلاف موثر قانونی کارروائی کو یقینی بنایا جائے ۔انہوں نے کہا کہ اپنی تمام ڈیوٹیاں احسن طریق پر سرانجام دی جائیں ۔ڈیوٹی میں غفلت کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی ۔