مدنی دستر خوانوں پر فی سبیل للہ افطاری کا سلسلہ شروع

جمعرات 9 جون 2016 15:37

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔09 جون ۔2016ء ) پنجاب بھر کے مدنی دستر خوان پر فی سبیل للہ افطاری کا سلسلہ شروع ہے ۔36اضلاع میں1979مدنی دستر خوانوں پر مسافروں ،بے گھر افراد،نادار اور غریب لوگوں کے لئے معیاری اشیائے خوردونوش پر مشتمل افطاری فراہم کی جاتی ہے ۔

(جاری ہے)

لاہور میں گزشتہ روز 318مدنی دستر خوانوں پر26499افراد نے افطاری کی ،ان میں 25859مرد اور 640خواتین بھی شامل ہیں ۔

مجموعی طور پر گزشتہ روز مدنی دستر خوانوں پر 170777افراد نے افطاری کی سعادت حاصل کی ۔یہ امر قابل ذکر ہے کہ مدنی دستر خوانوں پر افطاری کرنے والوں میں 156256مرد اور 14521خواتین بھی شامل ہیں ۔لاہور میں سب سے زیادہ 318، فیصل آباد میں286،ملتان میں225،بہاولپور میں122،خوشاب میں106اور راولپنڈی میں79مدنی دستر خوان کا اہتمام کیا گیا ۔