سرکاری دفاتر میں منتخب نمائندوں کے داخلے کی پابندی کسی صورت برداشت نہیں کریں
محمد علی جمعرات 9 جون 2016 15:31
سبی(اْردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔09جون۔2016ء ) سرکاری دفاتر میں منتخب نمائندوں کے داخلے کی پابندی کسی صورت برداشت نہیں کریں ،صوبے کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ڈپٹی کمشنر سبی نے اپنے دفتر میں دو قبائلی معتبرین اور منتخب عوامی نمائندوں کی اپنے دفتر میں داخلے پر پابندی عائد کی ہے جو کسی صورت قبول نہیں کریں گے ،ان خیالات کا اظہار میونسپل کمیٹی سبی کے کونسلران ندیم زیدی،کونسلر ملک عارف،کونسلر حاجی حیات رند،کونسلر میر عبدالستار رند،کونسلر میر اللہ دادجتوئی،کونسلر غوث بخش پہلوان،کونسلر راشد حبیب،کونسلر میر غلام رسول دھرپالی،کونسلر فیض محمد،کونسلر حاجی امان اللہ ،لیڈیزکونسلر، کونسلرفقیر محمد رند، کونسلرعبدلغفور جتوئی، کونسلر سیلمان خان جتوئی،کونسلر میر دین جمالی اور دیگر نے اپنے مشترکہ بیان میں ڈپٹی کمشنر سبی کی جانب سے دو قبائلی معتبرین اور منتخب عوامی نمائندہ میونسپل کمیٹی سبی کے کونسلر میر اللہ داد جتوئی کی اپنے دفتر میں داخلے پر پابندی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ڈپٹی کمشنر سبی نے اپنے دفتر میں دو قبائلی معتبرین اور منتخب عوامی نمائندوں کو اپنے دفتر میں داخلے پر پابندی عائدکر کے منتخب عوامی نمائندوں کے ساتھ سنگین مذاق کیا ہے انہوں نے کہا ہے کہ عوامی نمائندوں کا ہی کام لوگوں کے مسائل حل کرانے ہیں اور اس سلسلے میں منتخب نمائندوں کا سرکاری دفتر اور آفیسران کے پاس جا نا ضروری ہوتا ہے تاکہ لوگوں کے مسائل حل کئے جا سکیں انہوں نے کہا ہے کہ سرکاری آفیسران عوام کے خادم ہوتے ہیں اور ان کی ذمہ داری ہوتی ہے کہ لوگوں کے مسائل حل کرکے ان کو انصاف فراہم کریں نہ کہ لوگوں کے مسائل میں اضافہ کریں ۔
(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید مقامی خبریں
-
ضمنی انتخابات میں کامیابی گجرات کے عوام کی چوہدری شجاعت حسین سے والہانہ محبت اور اعتماد کا عملی ثبوت ہے۔ خواجہ رمیض حسن
-
صوبائی محتسب پنجاب کی ہدایت پر مختلف صوبائی محکموں نے 13درخواست گزار افراد کے زیر التواء 1کروڑ 36لاکھ سے زائد کے واجبات ادا کر دیئے
-
روٹی کی قیمت میں کمی کے احکامات کو پوری طرح نافذ کروائیں گے تندور مالکان قیمت اور وزن کا خیال رکھیں ورنہ سخت قانونی کاروائی کیلئے تیار رہیں ڈی سی جہلم کی مختلف تندور وں کی چیکنگ کے دوران وارننگ
-
پنجاب بھر میں صحت کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کیلئے اربوں روپے خرچ کئے جارہے ہیں، سیکرٹری صحت پنجاب علی جان خان
-
نانبائی ایسوسی ایشن کو سرکاری ریٹ پر روٹی نان کی فروخت یقینی بنانا ہو گا، عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہم سب کی زمہ داری ہے، ڈپٹی کمشنر جہلم
-
عید الفطر کے بعد بھی پرائس کنٹرول کا کام تیزی سے جاری رکھا جائے تاکہ عوام کو خود ساختہ مہنگائی سے بچایا جا سکے ، ڈپٹی کمشنر جہلم
-
بلوچستان پاکستان کا مستقبل اور گوادر معیشت کے سفر میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔ خواجہ رمیض حسن
-
HBK کے تعاون سے پشاور پریس کلب رمضان سپورٹس گالا اختتام پزیر
-
پاکستان میں مذہبی انتشار اور انتہا پسندی کی کوئی گنجائش نہیں۔ خواجہ رمیض حسن
-
پاکستان سمیت دنیا بھر میں بسنے والی مسیحی برادری کو ایسٹر کی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔خواجہ رمیض حسن
-
ضلع جہلم میں نئے ترقیاتی منصوبوں پر جامع رپورٹ پنجاب حکومت کو منظوری کے لیے بھیجی جائے گی جس میں عوامی فلاح کے ہر منصوبہ کو مدنظر رکھنا ضروری ہے ڈی سی جہلم
-
کالا باغ ڈیم کی تعمیر سستی اور بھرپور بجلی بنانے کی صلاحیت رکھتے ہوئے کامیاب ترین منصوبہ ثابت ہوگا۔ رہنما مسلم لیگ ق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.