قانون سازی نہ کی گئی تو خواتین کو زندہ جلایا جاتا رہیگا ‘ شرمین عبید چنائے

جمعرات 9 جون 2016 15:23

قانون سازی نہ کی گئی تو خواتین کو زندہ جلایا جاتا رہیگا ‘ شرمین عبید ..

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔09 جون ۔2016ء) نامور فلم ڈائریکٹر شرمین عبید چنائے نے کہا ہے کہ غیرت کے نام پر قتل کیخلا ف قانون سازی نہ کی گئی تو خواتین کو زندہ جلایا جاتا رہے گا ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق فیکٹری ایریا میں گزشتہ روز والدہ کے ہاتھوں جلائی جانے والی لڑکی زینت کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ زینت کے ساتھ جو ہوا وہ آئے دن پاکستان میں خواتین کسیاتھ ہورہا ہے اور یہ اس لیے ہو رہا ہے کہ پاکستان میں مجرموں کو سزائیں نہیں مل رہی۔

آسکر ایوارڈ یافتہ شرمین عبید چنائے نے کہاکہ قانون نہ ہونے اور عملدرآمد نہ ہونے کی وجہ سے پہلے لوگ خواتین کو گولی سے مارتے تھے اور اب جلا دیتے ہیں ، ہمیں سوچ بدلنا ہو گئی او ر مجرموں کو عبرت کا نشانہ بنانا ہو گا ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں غیر ت کے نام پر خواتین کو قتل کیے جانے کے واقعات میں روز بروز اضافہ ہو راہ ہے جو ہمارے لیے لمحہ فکریہ ہے ۔