محکمہ ڈاک کی ترقی کے دعوے پیرمحل شہر کے وسط میں قائم سٹی پوسٹ آفس بندہونے سے صارفین سخت مشکلات کا شکار

Mohammad Ali IPA محمد علی جمعرات 9 جون 2016 15:19

پیرمحل (اْردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔09جون۔2016ء ) محکمہ ڈاک کی ترقی کے دعوے پیرمحل شہر کے وسط میں قائم سٹی پوسٹ آفس بندہونے سے صارفین سخت مشکلات کا شکار جنرل منیجر فی الفور سٹی پوسٹ آفس بحال کریں سماجی حلقے تفصیل کے مطابق پیرمحل شہر کو تحصیل کادرجہ ملنے اور شہریوں کے اصر ارپر جنرل پوسٹ آفس میں نائٹ سروس کا اجراء کردیا گیا مگر عرصہ دراز سے منافع دینے والا سٹی پوسٹ آفس بند کرنے سے مکینوں جن میں ضعیف العمر بوڑھے خواتین شامل ہے اپنے عزیز اقرباء کی طرف سے بھیجی گئی رقوم اور خطوط اور دیگر امور دوکلومیٹر کا طویل سفر طے کرکے جنرل پوسٹ آفس جانے پرمجبور ہے جنرل پوسٹ آفس میں نائیٹ سروس شروع ہونے سے جہاں مکینوں کو خوشی ہوئی تھی وہیں سٹی پوسٹ آفس بند ہونے سے شہریوں میں مایوسی کی لہر دوڑ گئی کیونکہ پیرمحل اور گردونواح سے خطیر لوگ دیار غیر میں محنت مزدوری کے سلسلہ میں بیرون ملک مقیم ہے جہاں سے اپنی رقوم اور خطوط بذریعہ پوسٹ اپنے عزیز اقرباء کو بھجواتے ہیں سٹی پوسٹ آفس دوبارہ چالو کرنے کے لیے شہریوں نے نے متعلقہ حکام کوکئی بار درخواستیں بھی ارسال کی مگر نہ جانے کیوں اس پر پیش رفت نہ ہوسکی سماجی فلاحی حلقوں نے جنرل منیجر پاکستان پوسٹ آفس سے مطالبہ کیاکہ پیرمحل سٹی پوسٹ آفس کو دوبارہ چالو کیا جائے تاکہ شہری بروقت ڈاک کے نظام سے فائدہ حاصل کرسکیں