اپوزیشن کے پاس بجٹ کے خلا ف بات کرنے کے لئے کوئی ٹھوس موا د نہیں پاکستان نے ایشیاء کا ٹائیگر بننے کا سفر شروع

Mohammad Ali IPA محمد علی جمعرات 9 جون 2016 15:00

اپوزیشن کے پاس بجٹ کے خلا ف بات کرنے کے لئے کوئی ٹھوس موا د نہیں پاکستان ..

اوکاڑہ( (اْردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔09جون۔2016ء ) )صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن اور مسلم لیگ ن کے راہنما میاں محمد منیر نے کہا ہے کہ اپوزیشن کے پاس بجٹ کے خلا ف بات کرنے کے لئے کوئی ٹھوس موا د نہیں پاکستان نے ایشیاء کا ٹائیگر بننے کا سفر شروع کر دیا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے کیا میاں محمد منیر نے کہاہے کہ میاں نواز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ ن نے ایک مثالی بجٹ پیش کیا جس میں دونوں بڑے پیداواری طبقوں کو سہولیات فراہم کی ہیں جس کی وجہ سے پاکستان کا صنعت کار او ر کسان خوش ہے جس سے امید پیدا ہوگئی ہے کہ یہ دونوں پیدا واری طبقے بھر پور انداز میں اپنے اپنے اداروں میں زیادہ سرگرمیاں دکھائیں گے جس سے روز گار کے مواقع بڑھنا ، غربت میں کمی ہونا ،زرمبادلہ میں اضافہ ہونا اور اس میں ملک کے سرمائے میں بچت ہونا جیسے عوامل فطری امر ہو گا انہوں نے کہا کہ اپوزیشن لیڈرخورشید شاہ نے جو اعتراضات اٹھائے ہیں وہ اپنی حکومت میں ایساکیوں نہ کر پائے اب اپوزیشن ٹھوس دلائل سے خالی ہے او ر وہ روایتی الفاظ استعمال کررہے ہیں

متعلقہ عنوان :