وزارت تعلیم کا قرآن پاک کو تعلیمی نصاب میں شامل کرنے کا فیصلہ

پہلی سے دسویں جماعت تک قرآن پاک کی تعلیم لازمی ہوگی،دسویں سے بارھویں تک قرآن پاک کو ترجمہ کے ساتھ پڑھایا جائے گا،فیصلے پر عملدرآمد کیلئے صوبوں کو بھی ہدایات بھیج دیں۔وزیرمملکت تعلیم بلیغ الرحمن

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 9 جون 2016 14:27

وزارت تعلیم کا قرآن پاک کو تعلیمی نصاب میں شامل کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔09جون۔2016ء) :وزیرمملکت برائے تعلیم بلیغ الرحمن نے کہا ہے کہ وزارت تعلیم نے قرآن پاک کو تعلیمی نصاب میں شامل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔جس کے تحت پہلی سے دسویں جماعت تک قرآن پاک کی تعلیم لازمی ہوگی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ فیصلے پر عملدرآمد کیلئے صوبوں کو بھی ہدایات بھیج دی ہیں۔وزیرتعلیم کا کہنا ہے کہ پہلی سے چھٹی جماعت تک بچیوں کیلئے قرآن پاک ناظرہ کے ساتھ پڑھایا جائے گا۔اسی طرح دسویں سے بارھویں تک قرآن پاک کو ترجمہ کے ساتھ پڑھایا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :