صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن اور مسلم لیگ ن کے راہنما میاں محمد منیر نے کہا ہے کہ اپوزیشن کو بجٹ کے خلا ف بات کرنے کے لئے کوئی ٹھوس موا د نہیں

Malik Usman ملک عثمان جمعرات 9 جون 2016 14:08

اوکاڑہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔09 جون 2016ء) صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن اور مسلم لیگ ن کے راہنما میاں محمد منیر نے کہا ہے کہ اپوزیشن کو بجٹ کے خلا ف بات کرنے کے لئے کوئی ٹھوس موا د نہیں پاکستان نے ایشیاء کا ٹائیگر بننے کا سفر شروع کر دیا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے کیا میاں محمد منیر نے کہاہے کہ میاں نواز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ ن نے ایک مثالی بجٹ پیش کیا جس میں دونوں بڑے پیداواری طبقوں کو سہولیات فراہم کی ہیں جس کی وجہ سے پاکستان کا صنعت کار او ر کسان خوش ہے جس سے امید پیدا ہوگئی ہے کہ یہ دونوں پیدا واری طبقے بھر پور انداز میں اپنے اپنے اداروں میں زیادہ سرگرمیاں دکھائیں گے جس سے روز گار کے مواقع بڑھنا ، غربت میں کمی ہونا ،زرمبادلہ میں اضافہ ہونا اور اس میں ملک کے سرمائے میں بچت ہونا جیسے عوامل فطری امر ہو گا انہوں نے کہا کہ اپوزیشن لیڈرخورشید شاہ نے جو اعتراضات اٹھائے ہیں وہ اپنی حکومت میں ایساکیوں نہ کر پائے اب اپوزیشن ٹھوس دلائل سے خالی ہے او ر وہ روایتی الفاظ استعمال کررہے ہیں