بالی وڈ میں کام کرتی رہنا چاہتی ہوں‘ کاجل اگروال

جمعرات 9 جون 2016 13:43

بالی وڈ میں کام کرتی رہنا چاہتی ہوں‘ کاجل اگروال

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔09 جون ۔2016ء) جنوبی ہند فلموں کی مشہور اداکارہ کاجل اگروال بالی وڈ کی فلموں میں کام کرتی رہنا چاہتی ہیں۔کاجل نے اجے دیوگن کے ساتھ فلم ”سنگھم“میں کام کیا تھا اور آخری مرتبہ وہ فلم ”اسپیشل 26“ میں نظر آئی تھیں۔وہ رندیپ ہڈا کے ہمراہ فلم ”دو لفظوں کی کہانی“ میں کام کررہی ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے چند ہندی فلموں میں کام کیا ہے اور ان کا کہنا ہے کہ وہ مستقبل میں بھی مزید ہندی فلمیں کرنا چاہتی ہیں۔

ہندی فلموں میں کام کرنے سے متعلق سوال کے جواب میں کاجل نے کہا ”ہاں یقیناًمیں مزید ہندی فلمیں کرنا چاہتی ہوں۔میرا خیال ہے کہ اگر میں ایسا سکی تو میں توازن بنانا چاہوں گی اور میں اپنی پوری کوشش کرتی رہوں گی۔میں ہندی فلمیں یقینی طور پر کروں گی۔

متعلقہ عنوان :