ادب و ثقافت میں اصلاحات کیلئے تھینک ٹینک کی تشکیل وقت کی ضرورت ہے، چئیرمین الحمراء کامرن لاشاری

جمعرات 9 جون 2016 13:36

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔09 جون ۔2016ء)چےئر مین الحمراء آرٹس کونسل کامران لاشاری کا کہنا ہے کہ ادب و ثقافت میں اصلاحات کیلئے تھینک ٹینک کی تشکیل وقت کی ضرورت ہے، تفصیلات کے مطابق ادب وثقافت میں اصلاحات کے لئے تھینک ٹینک تشکیل دینا وقت کی اہم ضرورت ہے یہ تھینک ٹینک فنون لطیفہ (فلم میکر،ڈرامہ رائٹر، پروڈیوسر،ڈائریکٹر،ادیب، شاعر،صحافی،مصور،موسیقار،گلوگار ،فنکار) کے تمام شعبوں کے افرادپر مشتمل ہوگا ۔

چیئرمین الحمراء کامران لاشاری نے بتایا کہ ایگزیکٹو ڈائریکٹر لاہورآرٹس کونسل کیپٹن(ر)عطاء محمد خان کا ادب وثقافت میں ویژن قابل تعریف ہے کہ وہ خود بھی بیوورکریٹ ہونے کے ساتھ ساتھ ایک مستند اور صاحب اسلوب شاعر ہیں جواپنے شعبے کے تمام ممکنات سے بخوبی آگاہ ہیں اور لاہورآرٹس کونسل کی ٹیم میں اتنی صلاحیت موجود ہے کہ وہ موجودہ دور میں اپنے شعبے میں درپیش ہر چیلنج سے کامیابی سے نبردآزما ہوسکتی ہے ۔

(جاری ہے)

واضح رہے چیئرمین الحمراء کامران لاشاری نے لاہورآرٹس کونسل کی چیئرمین شپ کا عہد سبنھالتے ہی اس حوالے سے ایک 25رکنی ایڈوائزری کمیٹی تشکیل دے دی ہے جو کہ ایک تاریخی اقدام ہے۔یہ تھینک ٹینک حالات حاضر ہ میں ہونے والی ادبی وثقافتی تبدیلیوں کی روشنی میں سفارشات پیش کرئے گا۔ اس کا اجلاس ہردو ماہ ہوا کرئے گا۔