ڈرامہ ڈائریکٹر قیصر جاوید نے گھر بیٹھے سینئر اداکاروں کو دوبارہ تھیٹر پر لانے کا بیڑہ اٹھا لیا

جمعرات 9 جون 2016 13:29

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔09 جون ۔2016ء) سینئر ڈرامہ ڈائریکٹر قیصر جاوید نے گھر بیٹھے سینئر اداکاروں کو دوبارہ تھیٹر پر لانے کا بیڑہ اٹھا لیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈرامہ ڈائریکٹر قیصر جاوید نے ٹی وی اور اسٹیج کے سینئر اداکاروں کو دوبارہ اسٹیج ڈراموں میں لانے کا فیصلہ کیا ہے اور اس حوالے سے وہ سینئر اداکار انور علی ، ذوالقرنین حیدر ، عرفان ہاشمی ، جواد وسیم ، پرویز رضا ، خالد عباس ڈار سمیت دیگر اداکاروں سے رابطے کر کے ان کو دوبارہ اسٹیج ڈرامے میں لانے کا لائحہ عمل بنا چکے ہیں ۔ مذکورہ تمام سینئر اداکار سینکڑوں اسٹیج ڈراموں میں اپنی شاندار پرفارمنس کے باعث بڑے مقبول ہیں ۔

متعلقہ عنوان :