اداکارہ ریما کی نجی ٹی وی چینل کے شو میں شرکت

جمعرات 9 جون 2016 13:29

اداکارہ ریما کی نجی ٹی وی چینل کے شو میں شرکت

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔09 جون ۔2016ء) اداکارہ ریما نے نجی ٹی وی چینل کے شو میں شرکت کی اور ان پڑھ خاتون کی جگہ پرسوالات کے جوابات دے کرانعامات جیت لیے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز اداکارہ ریما نے ایک نجی ٹی وی چینل کے شومیں شرکت کی ۔ جس میں مہمانوں کے لیے درجنوں انعامات رکھے گئے تھے ۔

(جاری ہے)

اس شوکے دوران قرعہ اندازی سے ایک خاتون کا نام نکلا۔جس نے مختلف سوالات کے جوابات دینے تھے ۔ مگر وہ خاتون ان پڑھ تھی ۔ جس پر ریما نے ان سے اجازت لے کر ان کی جگہ سوالات کے مقابلے میں حصہ لیا اور میزبان سعدیہ امام کے تمام سوالوں کے جواب دے کر فریج، مائیکرو اون، ڈینر سیٹ ،ٹی وی سمیت دیگرانعامات جیت کراس خاتون کے حوالے کردئیے۔

متعلقہ عنوان :