ڈرامہ سوپ ” ضد “ کی ریکارڈنگ کا سلسلہ رمضان المبارک میں بھی جاری

جمعرات 9 جون 2016 13:26

ڈرامہ سوپ ” ضد “ کی ریکارڈنگ کا سلسلہ رمضان المبارک میں بھی جاری

کراچی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔09 جون ۔2016ء) کراچی میں بننے والی ڈرامہ سوپ ” ضد “ کی ریکارڈنگ کا سلسلہ رمضان المبارک میں بھی جاری ہے ۔ گزشتہ روز اداکارہ فرزانہ تھیم اور انوشہ نے ڈرامہ سوپ میں اپنے سین کی عکسبندی کروائی ۔

(جاری ہے)

ایک سو اقساط پر مشتمل ڈرامہ سوپ ” ضد “ میں اداکارہ فرزانہ تھیم اہم کردار ادا کر رہی ہیں اور اس کی ریکارڈنگ افطاری کے بعد ان ڈور ہو رہی ہے ۔ اس حوالے سے فرزانہ تھیم کا کہنا ہے کہ ڈرامہ سوپ ’ ’ ضد “ ایک منفرد موضوع پر بنایا جا رہا ہے اور بہت جلد اس کا کام مکمل ہونے کے بعد اس کو نجی ٹی وی چینل سے آن ائیر کر دیا جائیگا ۔ ڈرامہ کے ڈائریکٹر ایم نوشاد ہیں ۔

متعلقہ عنوان :