پی ٹی بی اے کے تعاون سے شہداء پولیس کے ورثاء میں رمضان راشن تقسیم کیا گیا

جمعرات 9 جون 2016 13:09

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔09 جون ۔2016ء) پاک ترک بزنسمین ایسوسی ایشن کے تعاون سے شہداء پولیس کے ورثاء کے 100 خاندانوں میں رمضان بھر کا راشن تقسیم کیا گیا ۔اس موقع پر پولیس اور ایسوسی ایشن کے اعلیٰ عہدیداران موجود تھے ۔پولیس لائن میں تقریب تقسیمِ راشن سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی بی اے کے چیف ایگزیکٹو مسٹر سعدی یلدررکا کہنا تھا کہ رمضان رحمت، مغفرت اور نجات کا مہینہ ہے ۔

(جاری ہے)

ہمیں اس ماہِ مقدس کی برکتوں میں معاشرے کے تمام طبقات اور افراد کو شریک کرنا چاہیے ۔ایسوسی ایشن آئندہ بھی شہداء کے ورثاء کیلئے ریلیف اقدامات کرتی رہے گی ۔ایس پی پولیس لائن عمر سعید چیمہ کا کہنا تھا کہ محکمہ شہداء پولیس کے ورثاء کی ویلفئیر کیلئے ہر ممکنہ اقدامات کر رہی ہے اور کرتی رہے گی ۔ورثاء نے ایسوسی ایشن کے اس اقدام کو سراہا اور سہولیات کیلئے حکومت اور محکمہ کا شکریہ ادا کیا ۔

متعلقہ عنوان :