بھارت نیا کامیڈی شو تیار ، پاکستانی فاسٹ باؤلر شعیب اختر جج ہونگے

جمعرات 9 جون 2016 12:53

بھارت نیا کامیڈی شو تیار ، پاکستانی فاسٹ باؤلر شعیب اختر جج ہونگے

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔09 جون۔2016ء)ایک نیا کامیڈی شو انڈین مذاق لیگ تیاری کے مراحل سے گزر رہا ہے جس کے جج کے لیے سابق پاکستانی فاسٹ باؤلر شعیب اختر کا نام سامنے آرہا ہے۔جی ہاں انڈین کرکٹر ہربھجن سنگھ کو تو اس شو کا جج بنایا جاچکا ہے اور اب یہ اطلاعات سامنے آئی ہیں کہ شعیب اختر سے بھی اس حوالے سے بات چیت جارہی ہے۔

(جاری ہے)

شعیب اکٹر شوز جیسے انٹرٹینمنٹ کے لیے کچھ بھی کریگا میں گیسٹ جج رہ چکے ہیں تو ان کے لیے یہ کوئی نئی چیز نہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق انڈین پریمیئر لگ کے دوران کرکٹرز کو ججز کے طور پر لینے کا خیال آیا تھا۔
اس شو کے شرکاء میں معروف کامیڈین جیسے چندن پربھارکر، شکیل صدیقی اور سگھندا مشرا قابل ذکر ہیں جبکہ پاکستان سے ایک اور کامیڈین کو بھی اس میں شامل کیا جائے گا۔یہ پاکستانی کامیڈین کون ہوگا؟ کیا شعیب اختر جج کی کرسی پر بیٹھیں گے؟ ہم اس کے لیے انتظار کرنا ہوگا