دپیکا نے اشتہارات میں کام کا معاوضہ 8 کروڑ روپے مانگ لیا

جمعرات 9 جون 2016 12:13

دپیکا نے اشتہارات میں کام کا معاوضہ 8 کروڑ روپے مانگ لیا

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔09 جون ۔2016ء) دپیکا پڈوکون نے ہالی ووڈ میں انٹری کے بعد فلموں اور اشتہارات میں کام کے لیے اپنے معاوضے میں اضافہ کردیا ہے۔ بالی ووڈ میں ڈمپل گرل کے نام سے مشہور اداکارہ دپیکا پڈوکون نے ایک برانڈ کی تشہیر میں 3 دن کام کا معاوضہ 8 کروڑ مانگ لیا ہے۔بالی ووڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون کاشمار فلم نگری کی صف اول کی اداکاراوٴں میں ہوتا ہے جنہوں نے اب تک متعدد بلاک بسٹر فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں جب کہ اداکارہ بالی ووڈ میں کامیابیاں سمیٹنے کے بعد ہالی ووڈ میں بھی قسمت آزمائی کررہی ہیں جس کے بعد اب انہوں نے اپنے معاوضے میں یکدم اضافہ کردیا ہے جس پر تشہیری کمپنیوں کی پریشانی بڑھ گئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق دپیکا پڈوکون نے ہالی ووڈ میں انٹری کے بعد فلموں اور اشتہارات میں کام کے لیے اپنے معاوضے میں اضافہ کردیا ہے جبکہ ایک برانڈ کی تشہیر کے لیے اداکارہ نے 3 دن کام کا معاوضہ 8 کروڑ روپے طلب کیا ہے جس کے بعد وہ سب سے زیادہ معاوضہ وصول کرنے والی شخصیات شاہ رخ خان، عامر خان، سلمان خان، بھارتی کرکٹر ایم ایس دھونی اورویرات کوہلی کے برابر آگئی ہیں تاہم دپیکا کے معاوضہ بڑھانے پرتشہیری کمپنی کی جانب سے پریشانی کا اظہار کیا گیا لیکن جلد ہی دونوں کے درمیان معاہدہ طے پانے کے امکانات ہیں۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ اداکارہ کترینہ کیف اور پریانکا چوپڑا اشتہارات میں کام کرنے کا معاوضہ 3 کروڑوصول کرتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :