امریکہ میں پاکستان کے سابق سفیر اور میمو گیٹ اسکینڈل کے اہم کردار حسین حقانی نے امریکی شہریت کا حلف اٹھا لیا

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعرات 9 جون 2016 11:54

امریکہ میں پاکستان کے سابق سفیر اور میمو گیٹ اسکینڈل کے اہم کردار حسین ..

واشنگٹن(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔09جون۔2016ء) امریکہ میں پاکستان کے سابق سفیر اور میمو گیٹ اسکینڈل کے اہم کردار حسین حقانی نے امریکی شہریت کا حلف اٹھا لیا ہے-اس بات کا انکشاف ایک سینئرصحافی نے کیا ہے.

(جاری ہے)

جنہوں نے ایک عینی شاہد نے جو خود بھی شہریت کا حلف اٹھا رہا تھا حسین حقانی کو حلف آٹھاتے دیکھا ہے-حسین حقانی کافی عرصے سے امریکہ میں مقیم ہیں وہ آصف زرداری کے دور صدارت میں امریکہ میں پاکستان کے سفیر رہ چکے ہیں-تاہم2012 میں میمو گیٹ اسکینڈل کی تحقیقات کے لئے قائم سپریم کورٹ کے تحقیقاتی کمیشن نے انہیں قصوروار قرار دیدیا جس کے بعد انہیں سفیر کے عہدے سے ہٹادیا گیا- وہ سری لنکا میں پاکستان کے ہائی کمشنر کے علاوہ مختلف ادوار میں بینظیر بھٹو اور نواز شریف کے مشیر بھی رہ چکے ہیں-حسین حقانی سابق فوجی صدرجنرل(ر) پرویز مشرف حکومت پر تنقید کے بعد امریکہ آگئے تھے اور 4 سال جلاوطنی کی زندگی گزاری انہیں صدر ذرداری نے 2008 میں امریکہ میں پاکستان کا سفیر تعینات کیا-حسین حقانی اسوقت ہڈسن انسٹی ٹیوٹ واشنگٹن کے سینئر فیلو اور ادارہ کے شعبہ برائے ساو¿تھ اینڈ سینٹرل ایشیا کے ڈائریکٹر ہیں-وہ بوسٹن یونیورسٹی میں انٹرنیشنل ریلیشنز کی تعلیم بھی دیتے رہے ہیں-امریکی شہریت حاصل کرنے کے بعد وہ پاکستانی میں کسی اعلی حکومتی عہدے کے اہل نہیں رہے.