ثمینہ پیرزادہ نے ناروے میں نمائش کا افتتاح کر دیا

جمعرات 9 جون 2016 11:33

ثمینہ پیرزادہ نے ناروے میں نمائش کا افتتاح کر دیا

اوسلو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔09 جون ۔2016ء) پاکستانی فلموں اور ٹیلی ویژن کی کامیاب اداکارہ ثمینہ پیرزادہ ناروے کے نیشنل لائبریری ایونٹ کی نمائش کے پہلے روز مہمان خصوصی کے طور پر شامل ہوگئی ہیں، جہاں دنیا میں سب سے زیادہ پرفارم کیا جانے والا ہنرک یبسن کا پلے ’اے ڈال ہاوٴس‘ پیش کیا جائے گا۔ناروے میں پاکستان کی نمائندگی کرنے کا اعزاز حاصل ہونے پر اداکارہ نے نیشنل لائبریری کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے اس نمائش کی افتتاح کے لیے پوری دنیا میں سے ان کا انتخاب کیا ہے۔

ثمینہ پیرزادہ نے 1992 سے 1994 کے درمیان لاہور، کراچی اور اوسلو میں اس پلے میں ’نوراں‘ کا مرکزی کردار ادا کیا تھا، اوسلو میں ان کی ملاقات ناروے نیشنل تھیٹر کے سابق ہدایت کار اور ثقافتی وزیر ایلن ہارن سے ہوگی۔

(جاری ہے)

نیشنل لائبریری کی جانب سے ایک پیغام میں ہیڈ پروگرامنگ ایلین اسکار کا کہنا تھا ’ناروے کی نیشنل لائبریری میں ثمینہ پیرزادہ کا استقبال کرنا ہمارے لیے بڑی خوشی کی بات ہے، ثمینہ اس سے قبل دو مرتبہ اوسلو تشریف لاچکی ہیں جب انہوں نے 1994 میں انٹرنیشنل ابسن فیسٹیول میں پرفارم کیا تھا۔

ناروے کے لوگ انہیں واپس یہاں دیکھ کر بے حد خوش ہوں گے۔”اے ڈال ہاوٴس“ پلے کو اب تک کم از کم 60 زبانوں میں ترجمہ کیا جاچکا ہے اور اس کی اسکرپٹ کا نام یونیسکو کی انٹرنیشنل میموری آف دی ورلڈ کی فہرست میں رجسٹر ہے۔

متعلقہ عنوان :