خیرالناس ٹرسٹ کے زیر اہتمام 1600خاندانوں میں راشن تقسیم

جمعرات 9 جون 2016 11:22

پشاور ۔09جون( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔09 جون ۔2016ء )خیرالناس ٹرسٹ کے زیر اہتمام رمضان المبارک میں 1600غریب اور نادار خاندانوں میں راشن تقسیم کیاگیا ۔

(جاری ہے)

افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی پیپلزپارٹی کے سابق صوبائی صدر اور سابق صوبائی وزیر سید ظاہر علی شاہ تھے، ادارے کے چیئرمین جہانزیب قادری جنرل سیکرٹری حاجی شکیل احمداور ندیم رؤف کے مطابق خیرالناس ٹرسٹ کے زیر اہتمام اس سال 21واں راشن تقسیم کیاگیا۔

ٹرسٹ گزشتہ 21سال سے غریب اور نادار خاندانوں میں راشن تقسیم کررہاہے ‘ ندیم راؤف نے کہاکہ ٹرسٹ نے 200غریب اور نادار خاندانوں میں راشن تقسیم کا سلسلہ شروع کیاتھا، یہ سلسلہ مخیر حضرات کی مالی معاونت سے اب تک 1600خاندانوں تک پہنچ چکاہے انہوں نے مخیر حضرات سے اپیل کی کہ وہ اس کارخیر میں خیرالناس ٹرست کا بھرپور ساتھ دیں۔