ملک بھر کے شہری علاقوں میں 97% ، دیہی علاقوں میں 90%لوڈشیڈنگ نہیں کی جا رہی، ترجمان وزارت پانی و بجلی

بدھ 8 جون 2016 14:45

ملک بھر کے شہری علاقوں میں 97% ، دیہی علاقوں میں 90%لوڈشیڈنگ نہیں کی جا ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔08 جون ۔2016ء) ترجمان وزارت پانی و بجلی نے کہا ہے کہ اس وقت ملک بھر کے شہری علاقوں میں 97% جبکہ دیہی علاقوں میں 90%لوڈشیڈنگ نہیں کی جا رہی۔

(جاری ہے)

بدھ کو وزارت پانی و بجلی نے ملک بھر میں لوڈشیڈنگ کے اوقات کار کی مانیٹرنگ کے سلسلے میں اجلاس کے بعد اپنے بیان میں ترجمان کا کہنا تھا کہ صرف اب ان دیہی علاقوں میں اس وقت لوڈ شیڈنگ ہے جہاں سسٹم کا مسئلہ ہے یا کوئی لوکل خرابی ہے، تمام بجلی ڈسٹری بیوشن کمپنیاں اپنی ضرورت کے مطابق بجلی سسٹم سے لے رہی ہیں، اس وقت سسٹم میں 800 میگاواٹ اضافی بجلی موجود ہے، اس وقت سارے ملک میں شہری علاقوں میں 97% لوڈشیڈنگ نہیں ہو رہی، 90% دیہی علاقوں میں بھی لوڈشیڈنگ نہیں ہو رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :