بھارت پاکستانی دشمنی میں ایک بار پھر سفارتی آداب بھول گیا

پاکستانی ہائی کمشنر کو مدعو کئے جانے کے باوجود تعلیمی کا نفرنس میں شرکت سے روک دیا گیا

بدھ 8 جون 2016 14:45

بھارت پاکستانی دشمنی میں ایک بار پھر سفارتی آداب بھول گیا

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔08 جون ۔2016ء) بھارت پاکستانی دشمنی میں ایک بار پھر سفارتی آداب بھول گیا ،پاکستانی ہائی کمشنر کو مدعو کئے جانے کے باوجود تعلیمی کا نفرنس میں شرکت سے روک دیا گیا۔

(جاری ہے)

بدھ کو بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت میں پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط کو ناگپور میں تعلیمی کانفرنس میں شرکت سے روک دیا گیاہے،آرگنائزر کی طرف سے ہائی کمشنر عبدالباسط کو پہلے مدعو کیا گیا تھا تاہم بعد ازاں معذرت کر لی گئی ۔

متعلقہ عنوان :