ابو ظہبی:”مڈڈے بریک “ کی خلاف ورزی برداشت نہیں کی جائے گی: ابوظہبی میونسیپیلٹی

بدھ 8 جون 2016 11:45

ابو ظہبی:”مڈڈے بریک “ کی خلاف ورزی برداشت نہیں کی جائے گی: ابوظہبی ..

ابو ظہبی: (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔08جون 2016ء) : ابو ظہبی سٹی میونسیپیلٹی (اے ڈی سی ایم) کے ترجمان نے کہا ہے کہ مزدوروں اور ایسے ملازمین جو دن اوقات میں باہر دھوپ میں کام کرتے ہیں ان کو دوپہر کے وقت آرام کی غر ض سے دی جانے والی ” مڈڈے بریک“ کی خلاف ورزی کسی بھی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔

(جاری ہے)

گرمی کے موضوع پر منعقد ہونے والی ورکشاپ میں کنٹریکٹرز اور کنسلٹنٹس سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سٹی میونسیپیلٹی مڈڈے بریک کی چیکنگ کے لیئے ٹیمیں متعین کر دی ہیں ۔

جو کہ دپہر کو اوقات میں مختلف جگہوں پر خاص طور پر تعمیراتی جگہوں پر انسپیکشن کریں گی۔ اس سال عرب ممالک میں مڈ ڈے بریک کا آغاز جون سے ہو گیا ہے ۔ اور یہ ستمبر تک جاری رہے گی۔اپنی پچھلے سال کی کار کردگی کے بارے میں بتاتے ہوئے ترجمان نے کہا کہ 2015میں مڈڈے بریک کی صرف 4فیصد خلاف ورزی دیکھنے میں آئی تھی ۔ اور اس کی مرتکب کمپنیوں کو جرمانے بھی عائد کیئے گئے تھے۔

متعلقہ عنوان :