Live Updates

رمضان بازاروں میں شہریوں کو روزمرہ استعمال کی اشیاء کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی، پنجاب حکومت نے رمضا ن بازاروں کے قیام کے ذریعے شہریوں کو ممکنہ ریلیف فراہم کرنے کی کوشش کی ہے، رمضان المبارک کے تقدس کو پیش نظر رکھتے ہوئے تاجر برادری بھی شہریوں کو جائز منافع رکھ کر اشیاء بالخصوص روز مرہ استعمال کی اشیاء فروخت کریں

صوبائی پارلیمانی سیکریٹری سرفراز افضل کی گلزار قائد میں رمضان بازار کے دورہ کے موقع پر گفتگو

منگل 7 جون 2016 22:56

راولپنڈی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔07 جون ۔2016ء) صوبائی پارلیمانی سیکریٹری برائے امور نوجوانان چوہدری سرفراز افضل نے کہا ہے کہ رمضان بازاروں میں شہریوں کو روزمرہ استعمال کی اشیاء کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی، پنجاب حکومت نے رمضا ن بازاروں کے قیام کے ذریعے شہریوں کو ممکنہ ریلیف فراہم کرنے کی کوشش کی ہے، رمضان المبارک کے تقدس کو پیش نظر رکھتے ہوئے تاجر برادری بھی شہریوں کو جائز منافع رکھ کر اشیاء بالخصوص روز مرہ استعمال کی اشیاء فروخت کریں۔

(جاری ہے)

وہ منگل کو گلزار قائد میں راولپنڈی انتظامیہ کی زیر نگرانی لگائے گئے رمضان بازار کے دورہ کے موقع پر خریداری کے لئے آئے ہوئے شہریوں سے گفتگو کر رہے تھے- اسسٹنٹ کمشنر صدر تسنیم علی خان، ٹی ایم او پوٹھوار ٹاؤن سردار تاشفین اور انتظامیہ کے دیگر حکام اس موقع پر موجود تھے- صوبائی پارلیمانی سیکریٹری نے رمضان بازار میں سیکیورٹی، صفائی اور خریداری کے لئے آنے والے شہریوں کیلئے فراہم کردہ ضروری سہولتوں کے علاوہ روز مرہ استعمال کی اشیاء کی قیمتوں اور معیار، اوزان اور نرخ ناموں کی بھی چیکنگ کی-صوبائی پارلیمانی سیکریٹری چوہدری سرفراز افضل نے کہا کہ پنجاب حکومت عوام کو ممکنہ ریلیف اور سہولتوں کی فراہمی کی پالیسی پر عمل پیرا ہے - انہوں نے کہا کہ حکومت کی طرف سے مصنوئی مہنگائی پیدا کرنے والوں کے خلاف کاروائی کے لئے احکامات پہلے ہی دیئے جا چکے ہیں- انہوں نے کہا کہ رمضان بازاروں میں ارزاں نرخوں پر روز مرہ استعمال کی اشیاء کی فراہمی کے لئے سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ راولپنڈی خصوصی توجہ دے رہی ہے- انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کے 5 ارب روپے کے خطیر رمضان پیکیج کے تحت رمضان بازاروں میں آٹے ، چینی ، گھی سمیت روز مرہ استعمال کی اشیاء کی سستے داموں فراہمی یقینی بنائی گئی ہے- اے سی صدر تسنیم علی خان نے کہا کہ راولپنڈی کے تمام رمضان بازاروں میں قیمتوں کی مانیٹرنگ اور سہولتو ں کی فراہمی کے لئے ہر بازار میں افسران کو انچارج بنایا گیا ہے - انہوں نے کہا کہ رمضان بازاروں میں عام مارکیٹ کے مقابلے میں ارزاں نرخوں پر آٹے ، گھی، چینی، سبزیوں، پھلوں ، انڈے، گوشت، اور دیگر روز مرہ استعمال کی اشیاء کی دستیابی یقینی بنائی گئی ہے-

Live رمضان المبارک سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :