رمضان بازاروں کے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے صوبائی وزراء اور انتظامیہ کے اچانک دورے
صوبائی وزیرزراعت ڈاکٹرفرخ جاوید کاشادمان‘وحدت روڈ اور ماڈل ٹاؤن کا دورہ‘ لیموں کی کمی کا نوٹس صوبائی وزیرخوراک بلال یٰسین کا لاہور کے 10رمضان بازاروں کا دورہ‘ گرانفروشوں کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت صوبائی وزیرایکسائزو ٹیکسیشن میاں مجتبیٰ شجاع الرحمن کا اسلام پورہ اور کریم پارک رمضان بازاروں کا دورہ‘ سکیورٹی انتظامات یقینی بنانے کی ہدایت
منگل 7 جون 2016 22:35
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔07 جون ۔2016ء)وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی ہدایت پر رمضان بازاروں کا جائزہ لینے کے لئے صوبائی کابینہ کے وزراء اور انتظامیہ کے افسران نے صوبہ بھر میں مختلف رمضان بازاروں کا اچانک دورہ کیا اور رمضان بازاروں کے سٹالز پر اشیاء خوردونوش ‘ نرخ ‘رسد اور معیار کو چیک کیا۔ صوبائی وزیرزراعت ڈاکٹر فرخ جاوید نے لاہور میں شادمان‘ وحدت روڈ اور ماڈل ٹاؤن کے رمضان بازاروں کا اچانک دورہ کیا۔
اس موقع پر لیموں کی کمی کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ڈی سی او کو ہدایت کی کہ لیموکی کمی کو فوراً پورا کیا جائے۔ صوبائی وزیرخوراک بلال یٰسین نے لاہور کے 10رمضان بازاروں کا دورہ کیا۔ اسلام پورہ‘ کریم پارک‘ گلشن راوی‘ برکت مارکیٹ‘ ماڈل ٹاؤن‘ وحدت کالونی‘ بیگم کوٹ‘ دہلی گیٹ‘ شالیمار ٹاؤن اور شادمان کے رمضان بازاروں میں مختلف سٹالز پر جا کر سبزیوں اور پھلوں کی کوالٹی اور قیمت کا جائزہ لیا۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.