پاکستان اماراتی ٹیلی کام کمپنی اتصلات سے واجب الادا 80 ارب سے زائد کی رقم حاصل کرنے میں ناکام

muhammad ali محمد علی منگل 7 جون 2016 21:10

پاکستان اماراتی ٹیلی کام کمپنی اتصلات سے واجب الادا 80 ارب سے زائد کی ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔07 جون ۔2016ء) پاکستان اماراتی ٹیلی کام کمپنی اتصلات سے واجب الادا 80 ارب سے زائد کی رقم حاصل کرنے میں ناکام رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق 2005 میں اماراتی ٹیلی کام کمپنی اتصلات کی جانب سے پاکستان کی سب سے بڑی ٹیلی کام کمپنی پی ٹی سی ایل کے 26 فیصد حصص کو 2 ارب 60 کروڑ ڈالر کے عوض خریدا گیا تھا۔ اتصلات کی جانب سے 1 ارب 40 کروڑ ڈالر پیشگی ادا کر دیے گئے تھے۔

جبکہ باقی رقم قسطوں کی صورت میں 2010 تک جمع کروائی جانا تھی۔

(جاری ہے)

تاہم اماراتی کمپنی نے چند ہی قسطوں کی ادائیگی کے بعد قسطیں دینا بند کر دیں اور یہ معاملہ تاحال لٹکا ہوا ہے۔ اتصلات کے ذمے 80 کروڑ ڈالر، پاکستانی کرنسی میں 80 ارب سے زائد کی رقم واجب الادا ہے۔ تاہم گزشتہ اور موجودہ حکومت اتصلات سے یہ رقم حاصل کرنے میں مکمل طور پر ناکام رہی ہے۔ اور اب وفاقی وزارت خزانہ کی جانب سے حیران کن طور پر اس رقم کا بجٹ میں ذکر ہی نہیں کیا گیا ہے جس سے معلوم ہوتا ہے کہ حکومت شاید اس معاملے کو یا تو بھول چکی ہے یا اسے حل کرنے میں دلچسپی ہی نہیں رکھتی ہے۔

متعلقہ عنوان :