آئی جی سندھ نے لکی سٹار پر راشن کی تقسیم کے دوران بچی کی بے ہوشی کا نوٹس لے لیا

عوام میں راشن یا دیگر امدادی اشیا وغیرہ کی تقسیم کے عمل میں متعلقہ تھانہ سے روابط کو یقینی بنایا جائے تاکہ کسی حادثے سے بچاجاسکے،آئی جی سندھ

منگل 7 جون 2016 20:56

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔07 جون ۔2016ء) ترجمان سندھ پولیس کے دفتر سے جاری ایک اعلامیئے کے مطابق آئی جی پی سندھ اے ڈی خواجہ نے صدر لکی اسٹار پر راشن کی تقسیم کے دوران بچی کے بے ہوش ہوجانے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے تاجر برادری و مخیر حضرات سے کہا ہے کہ عوام میں راشن یا دیگر امدادی اشیا وغیرہ کی تقسیم کے عمل میں متعلقہ تھانہ سے روابط کو یقینی بنایا جائے تاکہ تقسیم کے دوران بھگڈر کی روک تھام کو یقینی بناتے ہوئے کسی بھی ناگہانی حادثے سے عوام کو محفوظ رکھا جاسکے ۔

(جاری ہے)

آئی جی سندھ نے تمام ضلعی ایس ایس پیز کو ہدایات جاری کیں کہ متعلقہ اضلاع میں راشن وغیرہ کی تقسیم کے موقع پر عوام کے تحفظ کے سلسلے میں ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں اور اس حوالے سے تاجر برادری و مخیر حضرات و اداروں کو ہر قسم کے تعاون کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے ۔

متعلقہ عنوان :