Live Updates

آزاد کشمیر میں وفاقی حکومت نے پری پول ریگنگشروع کر دی ہے، لیگی امیدواروں کو ترقیاتی منصوبوں کے نام پر کروڑوں رو پے کا فنڈ جاری کئے گے ہیں، حکومت جتنے مرضی وسائل اپنے امیدواروں کی انتخابی مہم پر لگا ئے کا میابی پھر بھی پی ٹی آئی کا مقدر ہو گی

سا بق گورنر پنجاب اور تحریک انصاف کے رہنماچودھری محمد سرور کی وفد سے گفتگو

منگل 7 جون 2016 20:48

شیخوپورہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔07 جون ۔2016ء ) سا بق گورنر پنجاب اور تحریک انصاف کے رہنماچودھری محمد سرور نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر میں وفاقی حکومت نے پری پول رگنگ شروع کر دی ہے لیگی امیدواروں کو ترقیاتی منصوبوں کے نام پر کروڑوں رو پے کا فنڈ جاری کیا گیا ہے جسے وہ اپنی انتخابی مہم پر اڑا رہے ہیں حکومت جتنے مرضی وسائل اپنے امیدواروں کی انتخابی مہم پر لگا ئے کا میابی پھر بھی پی ٹی آئی کا مقدر ہو گی۔

وہ منگل کو سا بق سٹی صدر شیخوپورہ زین ندیم شیخ کی قیادت میں ملنے والے وفد سے ملاقات میں گفتگو کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ الیکشن میں دھونس ،دھاندلی مسلم لیگ (ن) کا پرانا وطیرہ ہے آزداکشمیر کے عوام نے اپنا فیصلہ سنا دیا ہے پی ٹی آئی تا ریخی کا میابی سے ہمکنار ہوگی موجودہ حکمرانوں کا مذید اقتدار میں رہنا ملکی بربادی کا با عث بن سکتا ہے کارکن تیار رہیں عمران خان کسی بھی وقت حکمرانوں کے خلاف دوبارہ سڑکوں پر آنے کی کال دینگے ہمرا پر امن احتجاج ملکی تاریخ کے کرپٹ حکمرانوں کے اقتدار کے خاتمے تک جاری رہے گا چو دھری محمد سرور نے کہا کہ نواز شریف کے درباری ہی ان کو ہر بار لے ڈوبتے ہیں حکومت پا نا ما لیکس کی تحقیقات نہیں چا ہتی اسی لئے پا رلیمانی کمیٹی کے اجلاسوں میں وہ اپوزیشن کے ٹی او آر کو قبول نہیں کررہی ہم پا کستان کو کرپشن کے نا سور سے ہمیشہ کے لئے نجات دلانا چاہتے ہیں ملک کو کرپشن فری بنا نے کی ہماری تحریک میں پوری قوم عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے جیت انشا ء عوام کی ہو گی اور پا کستان ایک نئے دور میں داخل ہو گا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات