آزاد کشمیر میں پی ٹی آئی اور پیپلزپارٹی کو عبرت ناک شکست دینگے، اکمل خان باری
مسلم لیگ(ن) عوامی پارٹی ہے کلین سوئپ کرینگے،لیگی رہنماء
منگل 7 جون 2016 19:54
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔07 جون ۔2016ء) مسلم لیگ(ن) کے سینئر رہنما اکمل خان باری نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر میں پی ٹی آئی اور پیپلزپارٹی کو عبرت ناک شکست دینگے۔میاں نواز شریف نے کشمیری عوام سے جو وعدے کیے ان کو پورا کیا ہے۔پیپلزپارٹی نے کئی سالوں تک کشمیریوں کو سنہرے خواب دیکھائے لیکن آزاد کشمیر کی عوام ان کے دوکھے میں نہیں آنے والی۔
مسلم لیگ(ن) عوامی پارٹی ہے کلین سوئپ کرینگے۔پیپلزپارٹی کی قیادت نے پانچ ملک کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا ہے ۔آزاد کشمیر کی عوام ان کی اصلیت جان چکی ہے مسلم لیگ(ن) انتخابات میں پی ٹی آئی اور پیپلزپارٹی کو عبرت ناک شکست دے گی۔وزیر اعظم میاں نواز شریف نے تینوں سالوں میں آزاد کشمیر کی عوا م کی تمام محرومیاں دور کردی ہیں ۔(جاری ہے)
وہ گزشتہ روز ایک اجلاس سے خطاب کررہے تھے ۔
اکمل خان باری نے مزید کہا موجودہ حکومت کے دور میں یہاں ریکارڈ ترقیاتی کام ہوئے اور دیگر میگا پروجیکٹ پر تیزی سے کام جاری ہے۔۔انہوں نے مزید کہا پیپلزپارٹی کا مستقبل اب اندھیروں کی طرف جا رہا ہے آزاد کشمیرکی عوام کے سامنے ان کا اصل چہرہ آیاں ہو چکا ہے الیکشن سے قبل ہی پی پی پی رہنماؤں کے درمیان اختلافات کھول کر سامنے آرہے ہیں اس کی اصل وجہ پارٹی قیادت کا فقدان ہے۔انہوں نے مزید کہا مسلم لیگ(ن) وزیر اعظم میاں نواز شریف کی قیادت میں متحد اور یکجا ہے مسلم لیگ(ن) پاکستان کی واحد جماعت ہے جس میں کبھی اختلافات پیدا نہیں ہوئے کیونکہ یہ عوامی پارٹی ہے اور عوام کے مسائل کیلئے دن رات کوشاں ہے۔آزاد کشمیر سے جن لوگوں نے مسلم لیگ(ن) کو چھوڑ کر دیگر پارٹیوں میں شمولیت کی ان کی جلد آنکھیں کھول جائیں گئی اور حقیقت سامنے آئے گیمتعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پاکستان کے ساتھ کوئی کشیدگی نہیں ہے، امریکہ
-
وزیر اعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہے‘ سعد رفیق
-
پڑوسیوں میں مخاصمانہ رویہ رکھنے والے ممالک کی وجہ پاکستان کو مضبوط دفاعی صلاحیتوں کی ضرورت ہے ، امریکا میں پاکستان کے سفیر مسعود خان کا تقریب سے خطاب
-
لاہور ہائیکورٹ نے فواد چوہدری کو مزید7روز تک گرفتار کرنے سے روک دیا
-
شکار پور ، قبائلی تنازعے پر مسلح افراد کی فائرنگ سے 2خواتین سمیت3افراد جاں بحق
-
یہ تاثر غلط ہے کہ نواز شریف کا وزیراعظم بننے کا راستہ شہباز نے روکا ،سینیٹر عرفان صدیقی
-
پاکستان خطے میں ہمارااہم شراکت دار ہے ،تعاون مزید مضبوط کرینگے ،امریکہ
-
بھارت: بی جے پی کے اکلوتے مسلم اُمیدوار کون ہیں؟
-
قانون نافذ کرنے والے اداروں کی یونیفارم پہننا خلافِ قانون ہے،بیرسٹر سیف
-
مریم نواز کا پولیس یونیفارم پہننا معاملہ،اندراج مقدمہ کی درخواست پر پولیس سے جواب طلب
-
گھیراوٴ جلاوٴ اور مار دھاڑ کی گندی سیاست نہیں چل سکتی ہے، سعدرفیق
-
سٹاک مارکیٹ کی تیزی معاشی استحکام کی علامت ہیں،محمد اورنگزیب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.