Live Updates

آزاد کشمیر میں پی ٹی آئی اور پیپلزپارٹی کو عبرت ناک شکست دینگے، اکمل خان باری

مسلم لیگ(ن) عوامی پارٹی ہے کلین سوئپ کرینگے،لیگی رہنماء

منگل 7 جون 2016 19:49

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔07 جون ۔2016ء) مسلم لیگ(ن) کے سینئر رہنما اکمل خان باری نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر میں پی ٹی آئی اور پیپلزپارٹی کو عبرت ناک شکست دینگے۔میاں نواز شریف نے کشمیری عوام سے جو وعدے کیے ان کو پورا کیا ہے۔پیپلزپارٹی نے کئی سالوں تک کشمیریوں کو سنہرے خواب دیکھائے لیکن آزاد کشمیر کی عوام ان کے دوکھے میں نہیں آنے والی۔

مسلم لیگ(ن) عوامی پارٹی ہے کلین سوئپ کرینگے۔پیپلزپارٹی کی قیادت نے پانچ ملک کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا ہے ۔آزاد کشمیر کی عوام ان کی اصلیت جان چکی ہے مسلم لیگ(ن) انتخابات میں پی ٹی آئی اور پیپلزپارٹی کو عبرت ناک شکست دے گی۔وزیر اعظم میاں نواز شریف نے تینوں سالوں میں آزاد کشمیر کی عوا م کی تمام محرومیاں دور کردی ہیں ۔

(جاری ہے)

وہ گزشتہ روز ایک اجلاس سے خطاب کررہے تھے ۔

اکمل خان باری نے مزید کہا موجودہ حکومت کے دور میں یہاں ریکارڈ ترقیاتی کام ہوئے اور دیگر میگا پروجیکٹ پر تیزی سے کام جاری ہے۔۔انہوں نے مزید کہا پیپلزپارٹی کا مستقبل اب اندھیروں کی طرف جا رہا ہے آزاد کشمیرکی عوام کے سامنے ان کا اصل چہرہ آیاں ہو چکا ہے الیکشن سے قبل ہی پی پی پی رہنماؤں کے درمیان اختلافات کھول کر سامنے آرہے ہیں اس کی اصل وجہ پارٹی قیادت کا فقدان ہے۔

انہوں نے مزید کہا مسلم لیگ(ن) وزیر اعظم میاں نواز شریف کی قیادت میں متحد اور یکجا ہے مسلم لیگ(ن) پاکستان کی واحد جماعت ہے جس میں کبھی اختلافات پیدا نہیں ہوئے کیونکہ یہ عوامی پارٹی ہے اور عوام کے مسائل کیلئے دن رات کوشاں ہے۔آزاد کشمیر سے جن لوگوں نے مسلم لیگ(ن) کو چھوڑ کر دیگر پارٹیوں میں شمولیت کی ان کی جلد آنکھیں کھول جائیں گئی اور حقیقت سامنے آئے گی

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات