پاکستان کی ترکی دھماکے کی مذمت ٗحملے میں جاں بحق افراد کے لواحقین، ترک حکومت اور عوام کیساتھ دلی تعزیت کا اظہار

منگل 7 جون 2016 18:55

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔07 جون ۔2016ء) پاکستان نے ترکی کے شہر استنبول میں دہشت گرد حملے کی مذمت کرتے ہوئے حملے میں جاں بحق افراد کے لواحقین، ترکی کی حکومت اور عوام کیساتھ دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی ہے۔

(جاری ہے)

منگل کو دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کا اعادہ کرتا ہے۔ترجمان نے کہاکہ پاکستان نے ہمیشہ مشکل کی ہر گھڑی میں اپنے ترک بھائیوں کا ساتھ دیا اوران کے شانہ بشانہ کھڑا رہے گا۔ہمیں اس بات پریقین ہے کہ ترکی دہشت گردی کیخلاف جنگ میں کامیاب ہوگا۔

متعلقہ عنوان :