پاکستانی قوم کی دعاؤں کی مدد سے وزیر اعظم نے بیماری کو شکست دے کر ثابت کردیا ہے کہ ہمارے قائد ہر طرح کی مشکلات سے نبرد آزما ہونے کا حوصلہ رکھتے ہیں ،علی اکبر گجر

منگل 7 جون 2016 18:47

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔07 جون ۔2016ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) سندھ کے نائب صدر علی اکبر گجر نے پاکستان کے مختلف شہروں مین آباد بنگلہ نژاد پاکستانیوں کو یقین دلایا ہے کہ ان کے مسائل کو آئین اور قانون کی حدود میں رہ کر حل کروایا جائے گا، بنگلہ زبان بولنے والوں نے ہی پاکستان کی آزادی کی طرف پہلا قدم بڑھایا تھا اس لئے ان کے ساتھ کوئی زیادتی نہیں ہونے دی جائے گی․ کراچی کی بنگلہ زبان بولنے والی آباد کی بڑی تنظیم پاکستان بنگالی اتحاد کی طرف سے وزیر اعظم پاکستان کی صحت یابی پر منعقدہ ایک دعائی تقریب کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے علی اکبر گجر نے و زیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کی کامیاب سرجری اور صحتیابی پر قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی قوم کی دعاؤں کی مدد سے وزیر اعظم نے بیماری کو شکست دے کر ثابت کردیا ہے کہ ہمارے قائد ہر طرح کی مشکلات سے نبرد آزما ہونے کا حوصلہ رکھتے ہیں،رحمتیہ کالونی گلشن اقبال بلاک 13-D میں پاکستانی بنگالی اتحاد کی طرف سے وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کے کامیاب آپریشن اور صحتیابی پر منعقد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے علی اکبر گجر نے کہا کہ پاکستان اور میاں محمد نواز شریف لازم و ملزوم ہیں ۔

(جاری ہے)

ملک و قوم کے مفادات کا تحفظ کرنے اور پاکستان پر عالمی دہشت گردی کی معاونت کے الزام غلط ثابت کرنے کے لئے ہمارے قائد میاں محمد نواز شریف سے بہتر کوئی رہنما دور دور تک ملکی سیاست میں کہیں دکھائی نہیں دیتا․ پاکستانی بنگالی اتحاد کے سرکردہ رہنماؤں مسعود الرحمن بچو، بابل، انور گادی، نورالدین ملا، شمس عالم اور سردار معین کی طرف سے گلشن اقبال کراچی کی رحمتیہ کالونی میں وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کے کامیاب آپریشن اور صحتیابی پر شکرانے کی تقریب میں پاکستان مسلم لیگ(ن) سندھ کے نائب صدر علی اکبر گجر اور کراچی ڈویژن کے صدر سید منور رضا اور رانا عارف نے خصوصی شرکت کی ․ علی اکبر گجر نے پاکستانی بنگالی اتحاد کے رہنماؤں کے نیک جذبات پاکستان مسلم لیگ(ن) کی قیادت کے ساتھ محبت و عقیدت کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو حقیقی اسلامی فلاحی ریاست بنانے کے لئے اﷲ تعالی نے ہمارے قائد کو نئی زندگی عطا کی ہے․ وطن واپسی پر وزیر اعظم قوم و ملک کی ترقی اور خوشحالی کے سفر کو مزید تیزی سے اپنی منزل کی طرف لے جائیں گے․ پاکستان مسلم لیگ(ن) کراچی ڈویژن کے صدر سید منور رضا نے بنگلہ نژاد پاکستانیوں کی وزیر اعظم پاکستان کے لئے دعائی تقریب کے انعقاد پر شکریہ ادا کرتے ہوئیے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) بنگلہ زبان بولنے والے پاکستانیوں سمیت ہر شہری کی جان و مال اور معاشی خوشحالی کے لئے بھرپور جدوجہد کر رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :