بچوں کو اسکول کی چھٹیوں میں اس قسم کی مثبت اور تعمیری سرگرمیوں میں مشغول رکھنا ایک اچھا تجربہ ہے

وزیر اعلیٰ سندھ کی معاون خصوصی برائے محکمہ ثقافت وسیاحت شرمیلا فاروقی

منگل 7 جون 2016 18:46

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔07 جون ۔2016ء) وزیر اعلیٰ سندھ کی معاون خصوصی برائے محکمہ ثقافت وسیاحت شرمیلا فاروقی نے پاکستان انسٹیٹیوٹ آف ٹوریزم اینڈ ہوٹل مینجمنٹ کی جانب سے بچوں کے لئے شروع کئے جانے والے 10روزہ کھانا پکانے کے کورس کے انعقاد کو ایک اچھا اقدام قرار دیا،انہوں نے کہا کہ بچوں کو اسکول کی چھٹیوں میں اس قسم کی مثبت اور تعمیری سرگرمیوں میں مشغول رکھنا ایک اچھا تجربہ ہے، انہوں نے پاکستان انسٹیٹیوٹ آف ٹوریزم اینڈ ہوٹل مینجمنٹ کی کارکردگی کو بھی سراہا،تفصیلات کے مطابق پاکستان انسٹیٹیوٹ آف ٹوریزم اینڈ ہوٹل مینجمنٹ نے 5سے14سال کی عمر کے بچوں کے لئے پہلا جونیئر شیف کورس شروع کردیا ہے اس 10روزہ کورس پرفیشنل شیف عامر اقبال ،غزالہ خان اور جمیل انصاری اپنی زیر نگرانی کھانا پکانے کی تربیت دیں گے،7جون کو ہونے والے اس تربیتی کورس کی پہلی کلاس میں بچوں کو پیزا ،برگر ،اسپگیٹی ،چپس ,پاستا ,سالاد وغیرہ بنانا سکھایا گیا،بچوں کے والدین نیپاکستان انسٹیٹیوٹ آف ٹوریزم اینڈ ہوٹل مینجمنٹ کی جانب سے شروع کی جانے والی اس کوشش کو سراہا ور اسے کے اچھا اقدام قرار دیا۔

متعلقہ عنوان :