چیئرمین سینٹ نے امریکہ سے تعلقات کے معاملے پر پورے ایوان پر مشتمل کمیٹی کا اجلاس بلانے بارے ارکان سے رائے مانگ لی

منگل 7 جون 2016 18:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔07 جون ۔2016ء) چیئرمین سینٹ میاں رضا ربانی نے امریکہ سے تعلقات کے معاملے پر پورے ایوان پر مشتمل کمیٹی کا اجلاس بلانے کے حوالے سے ارکان سے رائے مانگ لی ، منگل کو ایوان بالا کے اجلاس میں بھارت کی طرف سے انٹرسپٹ میزائل تجربے کے معاملے پر تحریک التواء پر بحث کے دوران ریمارکس دیتے ہوئے چیئرمین سینٹ نے کہا کہ اس سیشن کی تکمیل سے قبل تمام ارکان کی رائے چاہتا ہوں کہ بدلتے حالات میں کیا یہ مناسب ہوگا کہ سینٹ کی ہول کمیٹی بیٹھے اور امریکہ سے تعلقات کے نئے ٹرمز کا جائزہ لے اور ضرورت پڑے تو ان کیمرہ اجلاس بھی کرے۔

متعلقہ عنوان :