Live Updates

ٹی او آرز پر حکومت اور اپوزیشن آگے بڑھ رہے ہیں ٗاتفاق رائے پیدا ہوجائیگا ٗجام کمال خان

ملک بھر میں یوٹیلٹی سٹورز کے نیٹ ورک کو مزید بڑھایا جارہا ہے ٗ میڈیا سے گفتگو

منگل 7 جون 2016 18:09

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔07 جون ۔2016ء) وزیر مملکت پٹرولیم و قدرتی وسائل جام کمال خان نے کہا ہے کہ ٹی او آرز پر حکومت اور اپوزیشن آگے بڑھ رہے ہیں ٗاتفاق رائے پیدا ہوجائیگا ٗ۔ منگل کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت اور اپوزیشن کے درمیان ٹی او آرز پر معاملات آگے بڑھ رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

دونوں اطراف سے نیت اور ارادہ درست ہوں تو منزل پر پہنچا جاسکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاناما ٹی او آرز پر حکومت نے اپنا واضح موقف پیش کیا ہے کہ اگر ٹی او آرز کسی ایک کی ذات کے لئے ہیں تو پھر یقیناً اس پر پیش رفت ممکن نہیں ۔ وزیر مملکت نے کہا کہ احتساب کے لئے حکومت تیار ہے لیکن سب کا احتساب ہوگا ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ حکومت نے ماہ رمضان میں ملک بھر میں یوٹیلٹی سٹورز کے ذریعہ اشیائے خوردو نوش پر سبسڈی دی ٗملک بھر میں یوٹیلٹی سٹورز کے نیٹ ورک کو مزید بڑھایا جارہا ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات