Live Updates

آف شور کمپنیاں قانونی ہیں ٗ پی آئی اے کے تمام جہاز آف شورکمپنیوں کے نام ہیں:خواجہ آصف

منگل 7 جون 2016 18:09

آف شور کمپنیاں قانونی ہیں ٗ پی آئی اے کے تمام جہاز آف شورکمپنیوں کے ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔07 جون ۔2016ء) وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ عمران خان کا مقصد اقتدار کا حصول ہے ٗ پانامہ لیکس کوئی مسئلہ نہیں ٗآف شور کمپنیاں قانونی ہیں ٗ پی آئی اے کے تمام جہاز آف شورکمپنیوں کے نام ہیں۔

(جاری ہے)

منگل کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان کے خلاف پاکستان تحریک انصاف کے اراکین قومی اسمبلی نے بغاوت کا علم بلند کیا ہے ٗ ایک صاحب کی بیگم کی ضمانت ضبط ہونے کے باوجود وہ خود منہ چھپائے پھر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان گزشتہ تین سالوں سے حکومت کے خلاف شورشرابہ کر رہے ہیں دراصل ان کے شورشرابہ کا مقصد اقتدارحاصل کرنے کیلئے شارٹ کٹ راستہ کی تلاش ہے جو کبھی انہیں نہیں مل سکے گا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پانامہ لیکس کا کوئی ایشو نہیں جن لوگوں نے ناجائز ذریعہ سے دولت کو باہر بھیجا ہے ان کے خلاف کارروائی کی جائے، حکومت بھی اسی کے حق میں ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ آف شور کمپنیاں قانونی ہیں۔ پی آئی اے کے تمام جہاز آف شورکمپنیوں کے نام ہیں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات