این اے110 کیس ،سپریم کورٹ نے نادرا اور الیکشن کمیشن کے حکام کو طلب کرلیا،سماعت کل پھر ہوگی
ن لیگ کی چوتھی وکٹ گرے گی ،جہانگیر ترین
منگل 7 جون 2016 17:42
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔07 جون ۔2016ء ) سپریم کورٹ نے وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف کے حلقہ این اے 110میں دوبارہ انتخابات سے متعلق کیس میں نادرا رپورٹس کی وضاحت کے لیے نادرا کی مجاز اتھارٹی اور الیکشن کمیشن کے حکام کو طلب کر تے ہوئے کیس کی سماعت ایک روز کے لیے ملتوی کر دی ۔ منگل کے روز چیف جسٹس انو ر ظہیر جمالی کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی ۔
مقدمہ کی سماعت شر وع ہوئی تو تحریک انصاف کے امیدوار عثمان ڈار کے وکیل بابر اعوان ایڈوکیٹ نے نادرا رپورٹ پر اعتراضات لگاتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ فنگر پرنٹس کی تصدیق نہ ہونے کا مطلب کسی اور نے ووٹ کاسٹ کیے،کاسٹ کیے گئے ووٹوں میں شناختی کارڈ نمبر مکمل نہیں ، بہت سے شناختی کارڈ قابل اعتراض ہیں ، شناختی کارڈ پر ایکس لکھا ہے بہت سے شناختی کارڈ پر ،حلقے کے 29پولنگ اسٹیشنز کا ریکارڈ نہیں ،30000 ووٹوں کی تصدیق نہ ہو سکی،مجموعی طور پر نتیجہ متاثر ہوا،دونوں فریقین کے نتائج کا فرق 21000 تھا، صرف 44ہزار ووٹوں کی تصدیق ہو سکی ہے اس کے علاوہ تمام ووٹ قابل اعتراض ہیں ،اس پر چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن بتایے کہ 29 پولنگ اسٹیشنوں کا ریکارڈ کدھر ہے ، جبکہ جسٹس عمر عطا بندیال انتخابی مواد محفوظ کرنے کے لیے الیکشن کمیشن کے پاس سٹورز موجود نہیں ،شناختی کارڈ نمبر میں ایکس لکھنے کی وضاحت نادرا حکام ہی کر سکتے ہیں ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
سپریم کورٹ کا تمام عمارتوں اور سڑکوں سے رکاوٹیں و تجاوزات ہٹانے کا حکم
-
ملالہ کی اسرائیل کی مذمت، غزہ کی حمایت کا اعادہ
-
غزہ کی جنگ انٹرنیشنل ورلڈ آرڈر کے لیے ساکھ کی جنگ بن گئی ہے، شیری رحمن
-
خدشات ہیں شبِ برات پر بشری بی بی کے کھانے میں زہر ملایا گیا،مشال یوسف زئی
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا
-
شیرافضل مروت کی قصورمیں درج مقدمے میں حفاظتی ضمانت منظور
-
2023میں پاکستان کو 2 ارب 35 کروڑ ڈالرز فراہم کیے، ایشیائی ترقیاتی بینک
-
پولیس یونیفارم پہننا جرم ہے جس کی قانون میں سزا ہے،یاسمین راشد
-
سرکاری ادارے ملازمین کو پال رہے، ان کو بٹھا کر تنخواہیں دی جارہی ہیں، چیف جسٹس
-
عدالت نے عمران خان و بشریٰ بی بی کو ریاستی اداروں اور آفیشلز کیخلاف بیان دینے سے روک دیا
-
نواز شریف ملکی مفاد کی خاطرعمران خان سے بات چیت کیلئے تیار ہیں،رانا ثناءاللہ
-
پولیس وردی پہننے پر مریم نواز کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.