ریاض : ریٹائر منٹ کی خوشی میں دی جانے والی تقریب میں استانی دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق

منگل 7 جون 2016 17:36

ریاض : ریٹائر منٹ کی خوشی میں دی جانے والی تقریب میں استانی دل کا دورہ ..

ریاض: (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔07جون 2016ء): سعودی عرب میں ایک استانی کے رٹائر ہونے کی خوشی میں سکول انتطامیہ کی طرف سے ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا ۔

(جاری ہے)

لیکن یہ تقریب استانی کے لیئے زندگی کی آخری تقریب ثابت ہوئی۔تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے شہر الخبر میں استانی کے اعزاز میں دی جانے والی تقریب کے دوران استانی کو دل کا دورہ پڑ گیا، جس پر اسے فوراََ مقامی ہسپتال لے جایا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکی۔