بجٹ وفاق کو توڑنے کی سازش ،پنجابستان ون یونٹ بجٹ کو مسترد کر تے ہیں، بلاول بھٹو زرداری

منگل 7 جون 2016 17:31

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔07 جون ۔2016ء) چیئر مین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پنجابستان ون یونٹ بجٹ کو مسترد کرتے ہیں لگتا ہے بجٹ وفاق کو توڑنے کے لئے سازش کے تحت تیار کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

منگل کے روز چیئر مین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر پیغام دیتے ہوئے کہا کہو فاقی حکومت نے جو بجٹ پیش کیا ہے اس میں صرف اور صرف پنجاب کو ہی نوازا گیا ہے۔ پنجابستان کے لئے بنائے گئے ون یونٹ بجٹ کو مسترد کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ لگتا ہے حالیہ بجٹ وفاق کو توڑنے کے لئے باقاعدہ سازش کے تحت تیار کیا گیا ہے۔