مخیر حضرات عوام میں راشن تقسیم سے قبل متعلقہ تھانے سے رابطہ کریں۔ آئی جی سندھ

منگل 7 جون 2016 17:12

کراچی ۔ 7 جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔07 جون ۔2016ء) آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے صدر لکی اسٹار پر راشن کی تقسیم کے دوران بچی کے بیہوش ہوجانے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے تاجر برادری و مخیر حضرات سے کہا ہے کہ عوام میں راشن یا دیگر امدادی اشیاُ وغیرہ کی تقسیم کے عمل میں متعلقہ تھانہ سے روابط کو یقینی بنایا جائے تاکہ تقسیم کے دوران بھگڈر کی روک تھام کو یقینی بناتے ہوئے ناگہانی حادثات سے عوام کو محفوظ رکھا جاسکے ۔

(جاری ہے)

آئی جی سندھ نے تمام ضلعی ایس ایس پیز کو ہدایات جاری کیں کہ متعلقہ اضلاع میں راشن وغیرہ کی تقسیم کے موقع پر عوام کے تحفظ کے سلسلے میں ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں اور اس حوالے سے تاجر برادری و مخیر حضرات و اداروں کو ہر قسم کے تعاون کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے ۔

متعلقہ عنوان :