کراچی، فشرمین سوسائٹی کیس، تین ملزموں کو چالان منظور، فریقین کو نوٹس جاری

منگل 7 جون 2016 16:46

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔07 جون ۔2016ء) انسداد دہشت گردی کی عدالت نے فشرمین کوآپریٹو سوسائٹی یونین کے چیئرمین سعید بلوچ و دیگر کے خلاف کیس کی میں 3ملزموں کے خلاف چالان منظور کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

منگل کو انسداد دہشت گردی عدالت میں فشرمین کوآپریٹو سوسائٹی یونین کے چیئرمین سعید بلوچ اور دیگر کے خلاف کس کی سماعت ہوئی ۔ عدالت نے کیس میں تین ملزموں سعید بلوچ، دل مراد اور مہر بخش کے چالان منظور کر لئے جبکہ ملزم سعید بلوچ کی درخواست ضمانت پر سرکاری وکیل کو نوٹس بھی جاری کر دیئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :