ہارڈ شپ کیسز پر 612 میں سے 177 ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ‘ سائرہ افضل تارڑ

منگل 7 جون 2016 16:44

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔07 جون ۔2016ء) وزیر مملکت برائے نیشنل ہیلتھ ریگولیشنز سائرہ افضل تارڑ نے بتایا ہے کہ ہارڈ شپ کیسز پر 612 میں سے 177 ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا۔ منگل کو سینٹ اجلاس میں سینیٹر عتیق شیخ ادویات کی قیمتوں میں آٹھ فیصد اضافہ سے متعلق ڈرپ کے فیصلے کی جانب حکومت کی توجہ مبذول کرانے کے لئے توجہ مبذول نوٹس پیش کیا۔

جس کا جواب دیتے ہوئے وزیر مملکت نے کہا کہ ہارڈ شپ کیسز پر اور عدالت کے حکم کو مدنظر رکھتے ہوئے 612 میں سے 177 ادویات کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ کیا گیا۔

(جاری ہے)

2011ء سے ہارڈ شپ کیسز زیر التواء تھے جب سے ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈرپ) بنی ہے ان ادویات کی قیمتوں میں اضافہ شفاف طریقہ کار کے تحت کیا گیا ہے۔ اجلاس کے در ان سینٹ میں غیر ملکی زرمبادلہ ریگولیشن (ترمیمی) بل 2016ء پر قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کی رپورٹ پیش کردی گئی۔

اجلاس کے دوران قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے چیئرمین کی طرف سے سینیٹر محسن عزیز نے اس بل پر کمیٹی کی رپورٹ ایوان میں پیش کی۔ قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے چیئرمین سینیٹر شاہی سید نے 13 مئی 2015ء سے 6 اپریل 2016ء کے عرصہ کے لئے کمیٹی کی خصوصی رپورٹ بھی ایوان میں پیش کی۔

متعلقہ عنوان :