بجٹ سیشن کے پاسز کیلئے سندھ اسمبلی کی مجاز اتھارٹی سے جلداز جلد رجوع کرنے کی ہدایت

منگل 7 جون 2016 16:31

کرا چی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔07 جون ۔2016ء) سند ھ اسمبلی سیکرٹریٹ کی مجاز اتھارٹی کی جانب سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ ہر الیکٹرونک میڈیا کے اداروں سے چھ نمائندوں اورہر روزنامہ ا خبارات کے اداروں سے تین نمائندوں کو 2016-2017کے بجٹ سیشن کے لئے سندھ اسمبلی پریس گیلری کے پاسسز جاری کئے جائیں گے۔

(جاری ہے)

سندھ اسمبلی سیکرٹریٹ کی مجاز اتھارٹی کے فیصلے کے مطابق پاسسز Accredited الیکٹرونک میڈیا، روزنامہ اخبارات اور نیوز ایجنسیوں کے نمائندوں کو جاری کئے جائیں گے۔

اس سلسلے میں تمام الیکٹرونک میڈیا، روزنامہ اخبارات اور نیوز ایجنسیوں سے درخواست کی جاتی ہے کہ وہ پاسسز کے اجراء کے لیے اپنے متعلقہ ادارے کی جانب سے جاری کردہ سفارشی لیٹر،شناختی کارڈ کی فوٹو کاپی ، آفس کارڈ کی فوٹو کاپی اور دو حالیہ تصویروں کے ہمراہ سیکریٹری سندھ اسمبلی کے دفتر سے رجوع کریں۔

متعلقہ عنوان :