لیڈی ایچی ہسپتال میں زچہ و بچہ کی ہلاکت پر لواحقین کے احتجاج کے خلاف ڈاکٹرز بھی احتجاج پر اتر آئے

دوسرے روز بھی ایمرجنسی ، ان ڈور اور آؤٹ ڈور شعبے بند ہونے سے مریضوں اور ان کے لواحقین کو شدید پریشانی کا سامنا

منگل 7 جون 2016 16:21

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔07 جون ۔2016ء) لیڈی ایچی ہسپتال میں ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت کے باعث زچہ و بچہ کی ہلاکت پر لواحقین کے احتجاج کے خلاف ڈاکٹرز بھی احتجاج پر اتر آئے ، دوسرے روز بھی ایمرجنسی ، ان ڈور اور آؤٹ ڈور شعبے بند ہونے سے مریضوں اور ان کے لواحقین کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا جبکہ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ ایف آئی آر کے اندراج تک ہڑتال جاری رکھیں گے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق لاہور کے لیڈی ایچی سن ہسپتال میں ڈاکٹرز کی مبینہ غفلت کے باعث زچگی کے دوران 18سالہ سنبل اور اس کا بچہ جاں بحق ہوگیا۔ سنبل اور بچے کی ہلاکت پر لواحقین کی جانب سے شدید احتجاج کیا گیا ۔ جس کے خلاف ڈاکٹرز بھی میدان میں آگئے اور احتجاج شروع کر دیا ۔ دوسرے روز بھی ڈاکٹرز کے احتجاج کے باعث لیڈی ایچی سن ہسپتال کی ایمرجنسی ، ان ڈور ، آؤٹ ڈور دوسرے بھی بند رہے ۔ طبی سہولتوں کی بندش کے باعث مریضوں اور ان کے عزیز و اقارب کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا ۔ ڈاکٹرز کا مطالبہ ہے کہ گزشتہ روز کے واقعہ کا مقدمہ درج کرکے ڈاکٹروں کو سیکورٹی فراہم کی جائے ، ڈاکٹرز نے ایف آئی آر کے اندراج تک کام بند رکھنے کا اعلان کر رکھا ہے ۔

متعلقہ عنوان :