مکہ: سعودی عالمِ دین کی افطاری کے کھانے کی تشہیر نہ کر نے کی ہدایت

منگل 7 جون 2016 16:21

مکہ: سعودی عالمِ دین کی افطاری کے کھانے کی تشہیر نہ کر نے کی ہدایت

مکہ: (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔07جون 2016ء) : سعودی عالم ِ دین شیخ سعد بن ترکی نھے کہا ہے کہ ررمضان المبارک میں شہریوں کو افطاری کے لیئے دیئے جانے والے کھانے کی ویڈیو بنانا اور پھر سوشل میڈیا پر اسکی تشہیر کرنا انتہائی غلط اقدام ہے ۔

(جاری ہے)

جس سے مسلمانوں کے اسلامی تشخص کو بہت نقصان پہنچتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہمیں افطاری کے کھانے کی ہر گز ویڈیو وغیرہ نہیں بنانی چاہیئے ۔ اس سے اعمال ضائع ہو جاتے ہیں ۔ اور دکھلاوہ کو اللہ تعالیٰ نے ناپسندیدہ عمل قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کوئی بھی فرد کسی بھی جگہ چاہے وہ افطاری کی اشیاء کی تشہیر نہیں کر سکتا۔

متعلقہ عنوان :