وزیراعلیٰ یوتھ لو ن سکیم کے تحت 34ہزار نوجوانوں کو قرضے فراہم کئے جا چکے ہیں،حافظ حفیظ الرحمن

منگل 7 جون 2016 16:15

گلگت ۔ 7 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔07 جون۔2016ء) وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا ہے صو با ئی حکو مت نے مذہبی و لسا نی منا فر ت کا خا تمہ کر کے خطے کو تر قی کی راہ پر گا مز ن کیا ہے اور تمام تر تعصبا ت کو با لا ئے طاق رکھتے ہو ئے عوام کی خد مت کر رہے ہیں۔ علاقے میں قیام امن سے سیاحت کو فروغ حاصل ہوا ہے ۔ان خیا لا ت کا اظہارانہو ں نے مسلم لیگ ن یو تھ ونگ سب ڈویژن جگلوٹ اور جگلو ٹ سپورٹس کمیٹی کے زیر اہتمام امن مشن وزیر اعلیٰ فیسٹول پو لو ٹو رنا منٹ کے موقع پر خطاب کرتے ہو ئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ یوتھ لو ن سکیم کے تحت نو جوانوں میں 30 سے 80ہزار تک بلا سود قرضے فراہم کررہے ہیں اس سکیم کے تحت50کروڑ روپے گلگت بلتستان کے نو جوانوں کیلئے مختص کیے گئے ہیں اور اب تک 34ہزار نوجوانوں کو قرضے فراہم کئے جا چکے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ صو با ئی حکو مت تعلیمی میدان میں اصلا حا ت لا رہی ہے۔ 4سے 5سا ل کے بچے جوسکو ل نہیں جا ئیں گے ان کے وا لدین کیلئے سزا مقرر کی گئی ہے جس کے تحت اس گھر کیلئے گند م سبسڈی ختم کریں گے ۔

غریب اور ضرورت مند افراد کے بچوں کے تعلیمی اخر اجات صو با ئی حکو مت برداشت کر یگی اور ہما را نعرہ ” گلگت بلتستان کا ہر بچہ۔۔۔ سکو لوں میں اچھا “ہے ۔انہوں نے کہا کہ قدرتی آفات سے متاثرہ تمام علاقوں میں سروے کا کا م جا ری ہے ہر حقدار کو اس کا حق مل کر رہے گا ۔ وزیرا علیٰ نے 4دھا ئیوں بعد جگلو ٹ پو لو گراؤنڈ میں پو لو میچ کھیلنے کے حوا لے سے خو شی کا اظہا ر کرتے ہو ئے کہا کہ اس پو لو گراؤنڈ کو ایک سا ل کے اندر ایک کروڑ روپے خرچ کر کے ما ڈل پو لو گراؤنڈ کا درجہ دیں گے اور پو لو گراؤنڈ تک سڑک کو دورویہ بنا ئیں گے تاکہ ٹریفک مسا ئل حل ہو سکیں۔

انکا کہنا تھا کہ پو لو گراؤنڈ سے بارگن تک سٹر ک کو میٹل کریں گے ،جبکہ ڈمو ٹ چوک سے چکر کوٹ تک بھی سٹرک کا کا م شروع کریں گے اور اسی طرح پورے علا قے کو انٹر لنک کیا جا ئے گا جبکہ ڈمو ٹ ہا ئی سکو ل کو ہا ئی سکینڈ ری سکو ل کا در جہ دیا جا ئے گا جگلو ٹ میں گر لز ہا ئی سکو ل کا قیام بھی عمل میں لا یا جا ئے گا ۔سب ڈویژن جگلو ٹ کیلئے 34اسا میو ں پر میر ٹ کے مطا بق بھر تیاں کی جا ئیں گی جس سے علا قے میں بیروز گاری میں خا طر خواہ کمی آئی گی۔

اس موقع پر صو با ئی وزیر تعمیرات ڈا کٹر محمد اقبا ل نے تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ جگلو ٹ کو میں اپنا حلقہ سمجھتا ہوں یہا ں پر لوگوں کیسا تھ رشتہ اور تعلقا ت ہیں جگلو ٹ کی تر قی کیلئے عملی طورپر اقدا ما ت کیے جا ئیں گے ۔ انکا مزید کہنا تھا کہ پو لو ہماری ثقافت ہے پورے خطے میں اپنی ثقافت کو ہر حا ل میں زندہ رکھیں گے ۔ صو با ئی حکو مت خطے میں زیا دہ سے زیا دہ فیسٹول کا انعقاد کررہی ہے جس سے گلگت بلتستان کی قومی و عالمی سطح پر تشہیر ہو گی ۔ اس موقع پر پا رلیما نی سیکر ٹری قانو ن اورنگزیب ایڈووکیٹ نے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان اور وزیر تعمیرات ڈا کٹر محمد اقبا ل کا جگلو ٹ آ مد پر خصوصی طور پر شکر یہ ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :