دبئی: پاکستانی ”آیا“ کو 200,000 درہم جرمانے کی سزا

منگل 7 جون 2016 15:43

دبئی: پاکستانی ”آیا“ کو 200,000 درہم جرمانے کی سزا

دبئی: (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔07جون 2016ء): دبئی کی مقامی عدالت نے پاکستانی شہری خاتون کو غیرقانونی طور پر بچوں کے لیئے گھر میں ” آیا “ کی سہولت فراہم کرنے اور اس دوران ایک بچی کے صوفہ سے گر جانے پر 200,000درہم جرمانے کی سزا سنا دی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستانی خاتون بغیر اجازت کے نجی طور پر اپنے گھر میں بزنس پیشہ خواتین کے لیئے ”آیا“ کی خدمات فراہم کر رہی تھی۔

(جاری ہے)

اسکے پاس ایک خاتون جو کہ کسی نجی کمپنی میں کام کر تی تھی نے اپنی بیٹی کی دیکھ بھال کے لیے چھوڑ جاتتی تھی۔ لیکن ایک دن اس کی بیٹی پاکستانی خاتون گھر میں رکھے صوفے سے گر گئی، جس کو ہسپتال لے جائے گیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکی ۔ بچی کی والدہ آیا کے خلاف مقدامہ درج کروا دیا ۔ جس پر عدالت نے دونوں فریقین کی طرف سے پیش کیئے گئے گواہان اور میڈیکل رپورٹ کی بنا پر پاکستانی خاتون کو غفلت کا مرتکب قرار دیتے ہوئے 200,000درہم جرمانے کی سزا سنا دی پاکستانی خاتون تیس دن کے اندر اپیل دائر کرنے ک احق رکھتی ہے۔