سا بق اپو زیشن لیڈر را جہ ریاض نے پیپلز پارٹی چھوڑ نے کے بعد چپ سادھ لی

منگل 7 جون 2016 15:26

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔07 جون ۔2016ء) پنجاب ا سمبلی کے سا بق اپو زیشن لیڈر را جہ ریاض نے پیپلز پارٹی چھوڑ نے کے بعد چپ سادھ لی، پی ٹی آئی کے ٹا ئیگر ز نے بھی انہیں قبول نہ کیا، ڈیپرشن کا شکار ہو نے کے بعد ڈیر ئے پر آنا بھی چھوڑ دیا،میڈیا سے بھی چھپنے لگے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطا بق پنجاب اسمبلی میں سا بق اپو زیشن پنجاب کے سا بق سینئر وزیر راجہ ریا ض احمد خان پیپلز پارٹی چھوڑ نے کے بعد ڈیپریشن کا شکار ہو چکے ہیں۔

انہیں پی ٹی آئی کے ٹا ئیگرز نے قبول نہیں کیا جس کی وجہ سے انہوں نے ڈیر ئے پر آنا بھی چھوڑ دیا اور مکمل طور پر چپ سا دھ لی۔ ذرائع نے بتا یا کہ انہوں اپنے حلقہ احباب کے سا منے یہ تسلیم کیا ہے کہ پا رٹی چھوڑ نے کا فیصلہ جلد بازی میں کیا گیا۔ ذرائع کے مطا بق وہ میڈیا کے تلخ سوالو ں کا جواب دینے سے بھی گریزاں ہیں ۔

متعلقہ عنوان :