صوبائی زکوة کونسل نے تعلیمی ودینی وظائف کی مد میں 1 کروڑ 46 لاکھ 44 ہزار روپے کی رقم کا اجراء کر دیا

جاری کردہ رقوم سے صوبہ کے 14اضلاع کے 4ہزار 795مستحق طلبا و طالبات مستفید ہوں گے‘جسٹس (ر) اختر حسن

منگل 7 جون 2016 15:12

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔07 جون ۔2016ء) صوبائی زکوة کونسل نے تعلیمی ودینی وظائف برائے مستحق طلبا و طالبات کے لئے سال 2015-16کی مد میں 1کروڑ46لاکھ44ہزار روپے کی رقم کا اجراء کر دیا ہے ،جاری کردہ رقوم سے صوبہ کے 14اضلاع کے 4ہزار 795مستحق طلبا و طالبات مستفید ہوں گے ۔اس امر کا فیصلہ یہاں چیئر مین جسٹس (ر) اختر حسن کی زیر صدارت منعقدہ صوبائی زکوة کونسل کے 163ویں اجلاس میں کیا گیا جس میں سیکرٹری زکوٰةوعشر محمد حسن اقبال ، ایڈمنسٹریٹر زکوٰة پنجاب محمد یوسف بٹ ، ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر زکوٰة (فیلڈ) محمد سجاد بابراور کونسل کے ممبران مولانا راغب حسین نعیمی، حافظ زبیر احمد ظہیر، سعید احمد انصاری، محترمہ تنویر کوثر کے علاوہ سعیدہ ملیکہ، ایڈیشنل سیکرٹری اور محمد شبیر بھٹی ، ڈپٹی سیکرٹری ، نمائندگان ،سیکرٹری محکمہ خزانہ حکومت پنجاب اور لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

صوبائی زکوة کونسل نے پنجاب کے9اضلاع اٹک،راجن پور،ننکانہ صاحب، لاہور، خوشاب، چنیوٹ، بہاولنگر، شیخوپورہ اور قصورکے46تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم1504طلباء وطالبات کے لیے 77لاکھ30ہزار964 روپے اور5اضلاع،اٹک،راجن پور، وہاڑی، سیالکوٹ اور قصورکے21دینی مدارس میں تعلیم حاصل کرنے والے3291مستحق طلباء وطالبات کے لیے69لاکھ13ہزار260 روپے بطور تعلیمی وظائف برائے سال2015-16 جاری کرنے کی منظوری دی۔چیئر مین صوبائی زکوة کونسل اور سیکرٹری زکوة پنجاب محمد حسن اقبال نے ایڈمنسٹریٹر زکوة پنجاب محمد یوسف بٹ کو ہدایت کی ہے کہ جاری کردہ رقوم کی فوری ترسیل یقینی بنائی جائے ۔

متعلقہ عنوان :